ایرانی صدر نے کورونا وائرس کی ’چوتھی لہر‘ کے بارے میں خبردار کر دیا
ایرانی صدر نے کورونا وائرس کی ’چوتھی لہر‘ کے بارے میں خبردار کر دیا
ہفتہ 13 فروری 2021 16:56
صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے چوکنا رہنا ہوگا (فوٹو: اے ایف پی)
ایران کے کچھ شہروں میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد صدر حسن روحانی نے وبا کی ’چوتھی لہر‘ کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ ہم سب کے لیے تنبیہہ ہے۔‘
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ٹیلی ویژن پر بات کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے مزید کہا کہ ’جنوب مغربی صوبے خوزستان کے کچھ شہروں میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ یہ ’چوتھی لہر‘ کی جانب بڑھنے کا آغاز ہے، ہمیں اس سے بچنے کے لیے چوکنا رہنا ہوگا۔‘