جنوبئی افریقہ نے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو چھ وکٹوں سے ہرا کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے 145 رنز کا ہدف 17 ہویں اوور کی دوسری گیند پر حاصل کر لیا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ریز ہینڈرکس اور پائٹ وین بلجون نے 42، 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ ڈیوڈ ملر 25 اور کلاسان 17 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
اوپنر ملن کو صرف چار کے انفرادی سکور پر شاہین شاہ آفریدی نے بولڈ کر دیا جبکہ جے جے سمٹس صرف سات رنز بنانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے، بابر اعظم نے ان کا کیچ لیا۔
ریزا ہینڈرکس 42 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد عثمان قادر کی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
مزید پڑھیں
-
’امتیاز احمد سے محمد رضوان تک، سب ہی ہمیشہ نمبر ون رہیں گے‘Node ID: 540741
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے دو جبکہ محمد نواز اور عثمان قادر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔
سنیچر کو لاہور میں کھیلے گئے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی تھی۔
پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر محمد رضوان نے ایک بار پھر عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری سکور کی۔ وہ 51 رنز بنانے کے بعد پریٹوریئس کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن بابر اعظم دوسرے ہی اوور میں پانچ رنز بنا کر پریٹوریئس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد حیدر علی بھی زیادہ دیر کریز پر نہ رک سکے اور 10 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ حسین طلعت بھی صرف تین رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
![](/sites/default/files/pictures/February/37246/2021/shaheen_afridi_afp_6.jpg)