پاکستان کے سابق نیشنل گولڈ میڈلسٹ راک کلائمبر ساجد اسلم نے اسلام آباد کے مارگلہ ہلز میں 30 روٹس پر 1729 میٹر سے زائد کلائمبنگ اور نو کلو میٹر ہائیکنگ ایک ہی دن میں مکمل کرنے کا منفرد چیلنج سیٹ کیا ہے۔ وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے پہلے راک کلائمبر ہوں گے۔ ساجد اسلم کا کہنا ہے کہ وہ اپنی جیت کو کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے نام کریں گے۔ دیکھیے بشیر چوہدری کی یہ ڈیجیٹل رپورٹ