Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توکلنا دکھانے کا مطالبہ کرنے والے اہلکار پر دو افراد نے حملہ کر دیا

’میں نے اسے اندر جانے سے روکا تو وہ گالم گلوچ پر اتر آیا، بعد ازاں معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ کے ایک شاپنگ مالز کے سیکیورٹی گارڈ پر حملہ کرکے زخمی کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سیکیورٹی اہلکار نے توکلنا ایپ نہ ہونے کی وجہ سے مذکورہ افراد کو مال میں داخل ہونے سے روکا تھا۔
مکہ مکرمہ ریجن پولیس کے ترجمان میجر محمد الغامدی نے کہا ہے کہ ’شاپنگ مال کے سیکیورٹی گارڈ پر حملہ کرنے والے گرفتار شدگان سعودی شہری ہیں‘۔
’دونوں عمر کی دوسری دہائی میں ہیں، ان سے تفتیش جاری ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا جائے گا‘۔
دوسری طرف سیکیورٹی اہلکار نے واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ’کل ہفتہ کو معمول کے مطابق میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہا تھا کہ دو نوجوان مال میں آئے‘۔
’میں نے ہدایات کے مطابق انہیں توکلنا دکھانا کا مطالبہ کیا، ان میں سے ایک کے پاس توکلنا تھا جبکہ دوسرے نے تعاون کرنے سے انکار کردیا‘۔
’اس کے پاس توکلنا نہیں تھا جبکہ وہ دکھانے کے لیے بھی تیار نہیں تھا، میں نے اسے اندر جانے سے روکا تو وہ گالم گلوچ پر اتر آیا‘۔
’بعد ازاں معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا، دونوں نے مل کر میری پٹائی کی اور مجھے زخمی کردیا‘۔
’لوگوں کی مداخلت سے جھگڑا ختم ہوگیا تاہم وہ دونوں موقع سے فرار ہوگیے ، بعدا زاں پولیس کو اطلاع کی گئی‘۔

شیئر: