Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈے کتنے روپے کلو؟، ’بلاول کلب میں خوش آمدید‘

پاکستان میں رواں سال کے آغاز پر انڈوں کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آٰیا تھا۔ فوٹو: روئٹرز
پاکستان کے سوشل میڈیا صارفین اتوار کو یہ پوچھتے دیکھے گئے کہ آخر انڈے کلو کے حساب سے کب فروخت ہونا شروع ہوئے؟
سوشل میڈیا پر یہ گفتگو اس وقت شروع ہوئی جب حزب اختلاف کی جماعت مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا۔
مریم نواز نے سنیچر کی شام سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں انتخابی ریلی سے خطاب میں جہاں مریم نواز حسبِ معمول حکومت اور وزیراعظم عمران خان پر لفظوں کے تیر برساتی رہیں، وہیں جوش خطابت میں انہوں نے ریلی میں عوام سے پوچھ ڈالا کہ ’بتاؤ آج انڈے کتنے روپے کلو ہیں؟‘
مریم نواز کا ریلی سے خطاب ختم ہو گیا تو ان کا یہ جملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونا شروع ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہو گیا۔
سوشل میڈیا صارفین جہاں مریم نواز اور بلاول بھٹو کو اردو بولنے میں غلطیاں کرنے پر بہن بھائی کہتے دکھائی دیے وہیں بعض صارفین مریم نواز کے اس جملے پر میمز بناتے دکھائے گئے۔
صارف محمد اسامہ نے مریم نواز کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بلاول کلب میں خوش آمدید۔‘
ٹوئٹر ہینڈل ندا نے مریم نواز کا ویڈیو کلپ شیئر کیا اور کہا کہ ’آؤ سکھائیں تمہیں انڈے کا فنڈا۔‘ اس کے جواب میں صارف خان جی نے لکھا کہ ’انڈے کلو کے حساب سے بیچنے والوں کا محاسبہ ان کی پارٹی کو کرنا چاہیے۔‘

مریم نواز کے جملے پر بحث میں روایتی حریف جماعتوں کے حامی سوشل میڈیا پر پیش پیش نظر آئے اور تبصرے کرتے رہے۔
ٹوئٹر ہینڈل عامر نے لکھا کہ ’انڈے اس لیے مہنگے ہیں کیونکہ مرغیاں کرپٹ ہیں۔‘
ن لیگ اور مریم نواز کے حامی صارفین ان کا دفاع بھی کرتے رہے اور کئی ہینڈلز سے لکھا گیا کہ ’زبان پھسل جانا کوئی ایسی بات نہیں۔ یہاں ہم لوگوں کو صرف بات کا بتنگڑ بنانا آتا ہے۔‘
مریم نواز کے وائرل ہونے والے جملے کی ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ بعض صارفین ان کے والد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے پاکستان واپس آنے کے بارے میں بھی ٹویٹس کرتے رہے۔ اور دلچسپ پیرائے میں جملے بازی میں مصرف نظر آئے۔

کامی نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’میاں صاحب واپس آنے کو بیتاب ہیں۔ جانتے ہیں کیوں؟ وہ انڈوں کی قیمتوں کو کنٹرول کریں گے۔‘
سوشل میڈیا پر بہت سے ایسے صارفین نے بھی اس بحث میں حصہ لیا جو انڈوں کی قیمت اور مہنگائی سے پریشان تھے۔
صارف رحیم اعجاز نے لکھا کہ ’یورپ میں انڈوں کی ان  کے سائز اور وزن  کے لحاظ سے درجہ بندی کی جاتی ہے جس کے بعد ان کی قیمت طے کی جا تی ہے، یہ کوئی بڑی بات نہیں ۔

شیئر: