کورونا ویکسین کی دوسری خوارک کے لیے تاریخ کب لیں
اتوار 14 فروری 2021 18:54
اب تک 4 لاکھ 46 ہزار940 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ جو لوگ کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لے چکے ہوں وہ دوسری خوراک کی تاریخ حاصل کرسکتے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق العبد العالی نے اتوار کو کووڈ 19 کی نئی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ ویکسین مہم کے آغاز سے اب تک 4 لاکھ 46 ہزار940 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔
العبد العالی نے اطمینان دلایا ہے کہ کورونا ویکسین کی مزید خوراکیں درآمد کرلی گئی ہیں۔ متعلقہ حکام اس حوالے سے مسلسل کوشش کررہے تھے۔
یاد رہے کہ اتوار ک گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 322 نئے مصدقہ کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں۔ مملکت بھر میں کیسز کی کل تعداد 3 لاکھ 72 ہزار 732 تک پہنچ گئی ہے۔