منامہ:بحرینی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ ملک میں مقیم آزاد لیبرغیر قانونی طریقے سے ترسیل زر کر رہے ہیں۔ غیر قانونی لیبر کا کسی بینک میں کوئی کھاتہ نہیں اور وہ مزدوری پر نقد تنخواہ وصول کر رہے ہیں۔ وہ غیر قانونی حوالہ اور ہنڈی کے ذریعہ اپنے ممالک ترسیل زر کر کے ملک کی معیشت کو سخت نقصان پہنچا رہے ہیں۔