Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میگھن مارکل حاملہ، ’آرچی بڑا بھائی بننے جا رہا ہے‘

پرنس ہیری شاہی گھرانے کے اعلیٰ رکن کی حیثیت سے دستبردار ہوگئے تھے۔ فوٹو اے ایف پی
برطانیہ کے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے دوسرے ہونے والے بچے کی آمد کا اعلان کیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق شہزادہ ولیم اورمیگھن مارکل کے ترجمان نے دوسرے بچے کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’آرچی بڑا بھائی بننے جا رہا ہے۔‘
37 سال قبل اسی دن برطانوی اخبارات میں شہزادی ڈیانا کے حوالے سے خبر شائع ہوئی تھی کہ وہ دوسرے بچے شہزادہ ہیری سے حاملہ ہیں۔
36 برس کے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ  نے گزشتہ سال مارچ میں شاہی فرائض سے دستبرداری کا اعلان کر دیا تھا جس کے بعد اب وہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں رہائش پذیر ہیں۔
برطانوی شاہی بکنگم پیلس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ سمیت تمام خاندان شہزادہ ولیم کے ہونے والے بچے کی پیدائش پر خوش ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
شاہی جوڑے نے اپنی نئی تصویر شائع کی ہے جس میں 39 سالہ ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل حاملہ دکھائی دے رہی ہیں۔
یہ تصویر جوڑے کے قریبی اور دیرینہ دوست میسان حرمن نے کھینچی ہے۔
میسان حرمن نے شاہی جوڑے کی بلیک اینڈ وائٹ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کی شادی پر موجود تھے اور ان کی محبت بھری کہانی کے گواہ ہیں۔
میسان حرمن نے ہونے والے بچے کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے محبت بھرے تعلق کو آگے بڑھتے ہوئے دیکھا۔
گزشتہ ماہ جنوری میں شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ  نفرت انگیز رویے کا سامنا کرنے پر شاہی جوڑے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیے ہیں۔
اے ایف پی کے مطابق شاہی جوڑے نے امریکہ منتقل ہونے کے بعد ’ترقی پسندانہ کردار‘ ادا کرنے کو ترجیح دی ہے اور وہ اس دوران ذاتی اور پیشہ وارانہ حیثیت میں سوشل میڈیا کا استعمال مسترد کرتے ہیں۔

شیئر: