Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر شمالی حدود شہزادہ فیصل نے کورونا ویکسین لگوائی

شہری اور مقیمین جلد ازجلد ویکسین لگوانے کے صحتی ایپ میں رجسٹرکرائیں(فوٹو، سبق)
گورنرشمالی حدود ریجن شہزادہ فیصل بن خالد بن سلطان بن عبدالعزیز نے کورونا سے بچاو کے لیے ویکسین کی پہلی خوراک لگوائی ۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق گورنرشمالی حدود ریجن شہزادہ فیصل بن خالد کورونا سے حفاظت کے لیے ویکسین لگوانے کے لیے ریجن کے مرکز پہنچے جہاں انہوں نے فائز بائیونٹک ویکسین کی پہلی ڈوز لی ۔
گورنرشمالی حدود نے اس موقع پر اپنے مختصر پیغام میں کہا کہ کورونا سے بچاو کےلیے حکومت سعودی عرب کی جانب سے مثالی اقدامات کیے گئے ہیں اس حوالے سے تمام شہری اور مملکت میں رہنے والوں کو اس مرض سے بچاو کے لیے فراہم کی جانے والی ویکسین لگوانے کے لیے ’صحتی ‘ ایپ میں فوری رجسٹریشن کرائیں تاکہ جلد از جلد معاشرے کو اس وبا سے محفوظ کیاجاسکے جس کے بعد معمولات زندگی حسب سابق ہو جائیں گے۔
گورنرشمالی حدود ریجن شہزادہ فیصل نے ویکسین لینے کے بعد سینٹر کا دورہ بھی کیا اور وہاں خدمات انجام دینے والوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مثالی انتظامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

شیئر: