امارات: کورونا سے ایک ہی دن میں 20 ہلاکتیں
مجموعی مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کرگئی(فوٹو، ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 3 ہزار 140 کیسز کی تصدیں ہوئی ہے جبکہ اس مہلک مرض سے ایک ہی دن میں 20 افراد ہلاک ہوئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے اماراتی وزارت صحت کے حوالے سے کہا ہے کہ اب تک کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 65 ہزار 17 ہو چکی ہے۔
وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ کورونا سے گزشتہ ایک دن کے اندر 4 ہزار 349 افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد اب تک اس مرض سے شفایاب ہونےوالوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 51 ہزار 715 تک پہنچ چکی ہے۔
امارات میں کورونا سے مجموعی طورپر 4 ہزار 349 افراد ہلاک ہوئے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاو کےلیے مقررہ ضوابط پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے جن میں سماجی فاصلے کا اصول کافی اہم ہے۔