سعودی عرب میں قطیف پولیس نے سیھات شہر میں الیکٹرانک آلات اور مشینوں کی چوری میں ملوث تین افراد کو گرفتا کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قطیف کمشنری کی پولیس نے بیان میں کہا کہ ملزمان نے گرفتاری کے بعد اقبالی بیان میں دو گاڑیوں اور ایک ٹرک کی چوری اور ایک دکان میں ڈاکے کی واردات کا بھی اعتراف کیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ اطلاعات یہ ہیں کہ ملزمان دکان سے الیکٹرانک آلات اور مشینیں اٹھا کر لے گئے تھے- مسروقہ اشیا کی قیمت دو لاکھ 26 ہزار ریال ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وارداتوں میں ملوث افراد کو شواہد کی بنیاد پر شناخت کرکے گرفتار کیا گیا۔ تینوں مقامی شہری ہیں عمر کے تیسرے عشرے میں ہیں۔ مقدمہ درج کرکے تینوں کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔