العربیہ نیٹ کے مطابق مشرقی ریجن پولیس کے معاون ترجمان محمد الدرہیم نے بتایا کہ حفر الباطن پولیس نے وڈیو کلپ کی مدد سے حملہ آور کی شناخت کرکے اسے گرفتار کرلیا۔
ملزم عمر کے دوسرے عشرے میں ہے، اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ایک وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا جسے جائے وقوعہ کے قریب واقع ایک دکان کے سی سی کیمرے نے ریکارڈ کرلیا تھا۔
وڈیو کلپ میں ایک نوجوان حفر الباطن کی ایک لڑکی پر حملہ کرتے ہوئے نظر آرہا ہے۔
وڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پانچ لڑکیاں حفر الباطن کی ایک سڑک سے گزر رہی تھیں۔ اچانک تین نوجوان ان کے قریب پہنچے اور ان میں سے ایک نے لڑکی پر حملہ کردیا۔
پبلک پراسیکیوشن کے انسپکٹرز نے حملہ آور کو سزا دینے کی سفارش کی ہے(فوٹو اخبار 24)
پبلک پراسیکیوشن کے انسپکٹرز نے حملہ آور کو عبرتناک سزا دینے کی سفارش کی ہے۔
واضح رہے کہ حفر الباطن میں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعود المعجب نے حملہ آور کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا تھا۔