زین کے ایس اے کے منافع میں 46 فیصد تک کمی
اتوار 21 فروری 2021 21:40
کورونا کے اثرات سے آمدنی میں 5.6 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے(فوٹو عرب نیوز)
سعودی موبائل ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (زین کے ایس اے) نے 2020 کے لیے 260 ملین سعودی ریا ل کا نیٹ منافع ریکارڈ کیا ہے جو اس کی آمدنی میں 46 فیصد کمی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کمپنی نے سعودی سٹاک مارکیٹ (تداول) میں اتوار کو بتایا کہ اس کا موازنہ 485 ملین سعودی ریا ل کے سابقہ نیٹ منافع سے کیا گیا۔
پوری دنیا میں جاری کورونا کی وبا کے اثرات کی وجہ سے آمدنی میں 5.6 فیصد کی کمی واقع ہوئی جس کی وجہ عمرہ زائرین کی تعداد میں کمی اور مقامی زائرین کے لیے حج کو محدود کرنا ہے۔
یہ 2020 کے دوسرے نصف حصے میں موبائل ٹرمینیشن ریٹ میں کمی کے علاوہ تھا۔
آمدنی کی لاگت میں 2.2 فیصد کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں مجموعی منافع میں 8.8 فیصد کے اضافی اثرات مرتب ہوئے۔
زین کے ایس اے نے 136 ملین سعودی ریا ل کے ذریعے اوپیکس کو کم کرکے منفی اثر کو جزوی طور پر جذب کیا۔ کیپیکس سرمایہ کاری کے نتیجے میں 128 ملین سعودی ریا ل کی فرسودگی اور امیوریکیشن میں اضافہ ہوا۔