تنظیم کا مزید کہنا ہے کہ آمد سے روانگی تک غیر رابطہ سفر کو اس شعبے کی ترجیح ہونی چاہئے۔
عرب سیاحت کی تنظیم نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایک اہم مقصد ہے جس کے لیے عرب دنیا کو محفوظ سیاحت کی واپسی کی ضرورت ہے۔
تنظیم نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیا ہے جس میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ 2019 سے 2025 کے دوران ہوا بازی، سفر اور سیاحت کے شعبے میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے 305 بلین ڈالر کی اضافی رقم پیدا ہو گی۔
اس ٹرانسفارمیشن سے روایتی شعبوں سے نئے حریفوں کو 100 بلین ڈالر کی منتقلی اور ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے، حفاظت، سیاحوں کے لیےاخراجات اور وقت کی بچت میں اضافہ کرکے 700 بلین ڈالر کے بالواسطہ فوائد حاصل ہوں گے۔
تنظیم نے کہا کہ سیاحت کے شعبے میں بھی موجودہ ملازمتوں میں منتخب منتقلی کی توقع کی جار ہی ہے۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی پر عالمی اخراجات 7.5 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
تاہم ملازمت سے منتقل ہونے والے نقصان کو نئے نظام کی تشکیل کی وجہ سے ٹریول سسٹم کے اندر اور باہر نئے ڈیجیٹل دور کی مہارت کی بنیاد پر پورا کیا جا رہا ہے۔
عرب سیاحت کا نیا دور سرکاری سطح پر اور نجی شعبے میں سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کے ذریعے وقوع پذیر ہو گا۔
مستقبل میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے سلسلے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پر عالمی اخراجات 7.5 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔