Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیرخارجہ کا برطانوی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

مختلف شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا- (فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کو برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب سے ٹیلیفونک رابطہ قائم کیا-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق انہوں نے برطانیہ اور سعودی عرب کے دوستانہ تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں مزید مضبوط بنانے کی تدابیر پر تبادلہ خیال کیا-
سعودی وزیر خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور اور بین الاقوامی و علاقائی حالات حاضرہ کا بھی جائزہ لیا-
یاد رہے کہ سعودی عرب اور برطانیہ کے تعلقات نہ صرف یہ کہ دیرینہ ہیں بلکہ دونوں ملکوں کے قائدین سٹراٹیجک شراکت کے مطابق تمام اہم شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ یکجہتی پیدا کیے ہوئے ہیں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: