پاکستان کی سپریم کورٹ نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کے حوالے سے دائر صدارتی ریفرنس پر اپنی محفوظ رائے سناتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات آئین کے تحت ہوں گے۔ یہ رائے چار ججز نے دی ہے، جسٹس یحییٰ آفریدی نے اختلاف کیا ہے۔
عدالت نے اپنی رائے میں کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات آئین اور قانون دونوں کے تحت آتے ہیں۔ ’الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ شفاف اور کرپٹ پریکٹسز سے پاک الیکشن کا انعقاد کروائے۔ آئین کے آرٹیکل 226 میں ترمیم کا اختیار پارلیمنٹ کے پاس ہے۔‘
سپریم کورٹ نے اپنی رائے میں کہا ہے کہ ’تمام ادارے اور اتھارٹیز الیکشن کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کی معاونت کی پابند ہیں۔ بیلٹ پیپر کا خفیہ ہونا حتمی نہیں ہے۔‘
جمعرات کو عدالت عظمیٰ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے ریفرنس پر سماعت مکمل کرتے ہوئے رائے محفوظ کی تھی۔
مزید پڑھیں
-
-
اوپن بیلٹ کیس: ’پارلیمان کا اختیار اپنے ہاتھ میں نہیں لیں گے‘
Node ID: 543871
-