Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد سے امیر قطر اور کویتی ہم منصب کا رابطہ

ٹیلیفون پر رابطہ قائم کرکے خیریت دریافت کی ہے۔( فوٹو ایس پی اے)  
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امیرقطر شیخ  تمیم بن حمد آل ثانی اور کویتی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا ہے۔
امیر قطر شیخ  تمیم بن حمد آل ثانی نے اتوار کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کرکے خیریت دریافت کی ہے۔  
قطری خبررساں ادارے قنا کے مطابق شیخ تمیم نے شہزادہ محمد بن سلمان کی پائیدار صحت اور سعودی عوام  کی پائیدار ترقی و خوشحالی کے حوالے سے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا-  
سعودی ولی عہد اور امیر قطر نے علاقائی و بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ مشترکہ خلیجی اور عرب جدوجہد کے استحکام کے لیے کام کیا جائے گا- 
امیر قطر نے کہا کہ ان کا ملک سعودی عوام و حکومت کے ساتھ ہے۔ سعودی عرب کے امن و استحکام اور ریاستی خودمختاری  کے حوالے سے قطر سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب کا استحکام  قطر کے استحکام کا اٹوٹ حصہ ہے۔  
الشرق الاوسط کے مطابق  کویتی ولی عہد نے ٹیلی فونک رابطے کے دوران  شہزادہ محمد بن سلمان کی پائیدار صحت و عافیت کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ سعودی ولی عہد نے برادرانہ جذبات کے اظہار پر اپنے کویتی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

 

شیئر: