Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نوجوان نے پینٹاگون ویب سائٹ میں سیکیورٹی خامیوں کا پتہ لگا لیا

پینٹا گون نے سعودی نوجوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔(فوٹو عاجل)
سعودی نوجوان عبدالعزیز مسفر نے امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کی ویب سائٹ میں سیکیورٹی خامیوں کا پتہ لگایا ہے جس پر پینٹا گون نے سعودی نوجوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابقعبدالعزیز مسفر نے جو ثانوی سکول (بارہویں) کا طالب علم ہے بتایا کہ چند روز قبل پینٹاگون کی ویب سائٹ پر اسے خامیاں معلوم ہوئی تھیں۔ المسفر سے قبل تین اور سعودی نوجوان پینٹاگن  کی ویب سائٹ میں خامیاں پکڑ چکے ہیں۔
روتانا خلیجیہ چینل کے معروف پروگرام ’یاھلا‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے المسفر نے بتایا کہ کورونا وبا کے زمانے میں فرصت کے لمحوں میں وہ ہیکنگ اور سیکیورٹی خامیوں کی دریافت پر توجہ دیتا رہا۔ پڑھنے لکھنے کا شوق ہے۔
پریکٹس کرکے سیکیورٹی خامیاں دریافت کرنے کا ہنر سیکھ لیا  ہے خواہش ہے کہ  سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں نام پیدا کروں۔

شیئر: