گاڑیوں اور الیکٹرانک سامان کی چوری، شہری گرفتار
ملزم کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے۔(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ پولیس نے17 گاڑیوں اور الیکٹرانک آلات کی چوری میں ملوث سعودی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق چوری کی وارداتوں کی شکایات پر متعلقہ اداروں نے کارروائی کی۔ تمام وارداتیں یکساں انداز میں ہوئی تھیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ مقامی شہری کو نشاندہی کرکے حراست میں لے لیا گیا وہ عمر کے دوسرے عشرے میں ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مقدمہ درج کرکے ملزم کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق مدینہ منورہ پولیس نے خیبر کمشنری کے ایک مکان سے سونے کے زیورات اور دستاویزات کی چوری میں ملوث تین سعودی شہریوں کو گرفتارکیا ہے۔
پولیس نے بیان میں بتایا کہ مسروقہ زیورات کی قیمت کا تخمینہ 30 ہزار ریال کے لگ بھگ ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے پوچھ گچھ کے دوران زیورات اور دستاویزات کی چوری کا اعتراف کرلیا۔ تینوں کو مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔