Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلحہ اور چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اسمگلرز سرحدی حدود کی خلاف ورزی کے بھی مرتکب ہوئے(فوٹو، ایس پی اے)
قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے عسیر ریجن میں چرس اور اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر برائے امور امن عامہ کرنل احمد الطویان نے کہا ہے کہ اسپیشل ٹاسک فورسز کے یونٹ نے عسیر ریجن میں دوافراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 44 کلوگرام چرس اور راونڈز سمیت 3 لائٹ مشین گنیں ضبط کرلیں۔
کرنل الطویان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان سرحدی قوانین کے خلاف ورزی کرتے ہوئے چرس اور اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔
دونوں اسمگلز کو اور انکے پاس سے برآمد ہونے والی اشیا سمیت متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا گیا جہاں ان سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں جس کے بعد انکا کیس پراسیکیوشن جنرل کے ادارے کو بھیجا جائے گا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں۔

شیئر: