459 کلو چرس اور 24 ٹن قات سمگل کرنے کی کوشش ناکام
جمعرات 26 نومبر 2020 13:57
’گروہ کے افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ان کی کل تعداد 225 ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ متعدد ممالک سے تعلق رکھنے والے گروہ کی طرف سے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’منشیات فروش گروہ 459 کلو چرس، 24 ٹن اور نشہ آور پودہ قات سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا‘۔
سرحدی محافظ فورس کے ترجمان لیفٹیننٹ مسفر بن غنام القرینی نے کہا ہے کہ ’گروہ کے افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ان کی کل تعداد 225 ہے‘۔
’گرفتار شدگان میں 184 یمنی ،23 ایتھوپی، 15 سعودی اور 3 صومالی شہری ہیں‘۔