Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکیورٹی فورسز کا وزیرستان میں آپریشن، تین کمانڈرز سمیت 8 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد کیا گیا۔ (فائل فوٹو: آئی ایس پی آڑ)
سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر شمالی وزیرستان میں دو الگ آپریشنز میں تین دہشتگرد کمانڈروں سمیت آٹھ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان  کے علاقے بویا اور دوسالی میں خفیہ معلومات پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ریڈ کیا گیا۔
چھاپے کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں آٹھ دہشت مارے گئے۔
بیان کے مطابق مرنے والوں میں تحریک طالبان پاکستان کے تین اہم کمانڈر بھی شامل تھے۔ کمانڈروں میں عبدالعنیر عرف عادل (ٹی ٹی پی طوفان گروپ)، جنید عرف جامد (ٹی ٹی طارق گروپ) اور خالق شاہ دین عرف ریحان (ٹی ٹی پی صادق نور گروپ) شامل ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مرنے والے دہشت گرد 2009 سے لیکر اب تک شہریوں، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادوروں کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔
دہشت گرد بارودی سرنگوں سے حملوں، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری میں بھی ملوث تھے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی بھرتی بھی کرتے تھے۔
آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد کیا گیا۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں