Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کم آمدنی والے خاندانوں کو ایک دن میں ایک ہزار کھانے تقسیم

کم آمدنی والے خاندانوں کو بھی صحت مند اور متوازن کھانے تک رسائی ہے۔( فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک خیراتی ادارہ کورونا وائرس سے مثاثر ہونے والے غریب خاندانوں میں ایک دن میں ایک ہزار کھانے تقسیم کر رہا ہے۔
ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبد العزیز کا قائم کردہ خیرات پروگرام اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کرتا ہے کہ مملکت کے دارالحکومت میں کم آمدنی والے خاندانوں کو ایک دن میں دو بھرپور، صحت مند اور متوازن کھانے تک رسائی حاصل ہو۔
خیرات پروگرام کے جنرل سپروائزر عبد اللہ السبائی نے عرب نیوز کو بتایا کہ پروگرام کا آغاز 2018 میں بینکویٹ ہالوں، شادیوں اور دیگر اہم ایونٹس سے بچا ہوا کھانا اکٹھا کرنے کے ایک ذریعے کے طور پر کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا ’ہماری ٹیم ان ایونٹس سے بچا ہوا کھانا اکٹھا کرے گی، صاف ستھرا پیکج بنائے گی اور ضرورت مند افراد میں تقسیم کرے گی۔‘
تاہم جب کورونا کی وجہ سے ان بڑے پیمانے پر ہونے والے اجتماعات کو بند کر دیا گیا تو ٹیم نے فوری طور پر ایک ایسا حل تلاش کیا جس سے یہ یقینی بنایا جائے کہ ان خاندانوں کو بے آسرا نہیں چھوڑا جائے گا۔
 جنرل سپروائزر عبد اللہ السبائی نے کہا ’ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبد العزیز کی اجازت سے خیرات پروگرام نے تنظیم الملوان سے تعلق رکھنے والے مطبخ کے ساتھ پیشہ ورانہ تعلقات استوار کیے جنہوں نے تقسیم کے لیے ضروری کھانا پکانے کے لیے سات سعودی خواتین کو ملازم رکھا ہوا ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا ’ خیرات پروگرام ان سے روزانہ کی بنیاد پر کھانا خریدنے اور تقسیم کرنےکی ذمہ دار ہے۔‘

نجی اداروں نے  بھی خوراک کی تقسیم میں بھی تعاون کیا ہے۔( فوٹو عرب نیوز)

عبد اللہ السبائی نے کہا کہ ایک بار جب ٹیم الملوان کے مطبخ میں کھانا تیار کرتی ہے تو اسے دن میں دو بار 500 کھانے دوپہر اور 500 کھانے رات کو آدھے گھنٹے کے اندر ایسے خاندانوں میں پہنچا دیا جاتا ہے جن کے ادارے کے ساتھ دیرینہ معاملات ہیں۔
14 فروری کو شروع ہونے والے اس اقدام کو 30 دن تک چلانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا تاہم لیکن اس میں توسیع کی جاسکتی ہے۔
عبد اللہ السبائی نے کہا ’ہمارا ارادہ ہے کہ ہم ہر ممکن کوشش کریں اور یہ یقینی بنائیں کہ یہ خاندان وبا کی وجہ سے کسی خطرے میں نہیں ہیں۔‘
خیرات پروگرام نے الملوان کے ساتھ اپنی خدمات کو برقرار رکھنے کے لیے متعدد ریستورانوں کے علاوہ نجی اداروں نے ان کی خوراک کی تقسیم میں بھی تعاون کیا ہے۔
اس کے نتیجے میں ریاض کے 13 محلوں میں 12 سے 28 فروری کے دوران  تقربیاً چار ہزار 500 خاندانوں میں 27 ہزار سے زائد کھانے تقسیم کیے گئے۔
خیرات پروگرام اپنی ویب سائٹ پرمالی اعانت کی شکل میں عطیات اور بینکویٹ ہالز، ہوٹلوں اور پروگرام کی میزبانی کرنے والے دیگر ایونٹس جیسے عطیہ دہندگان کی جانب سے درخواستوں کو بھی قبول کر رہی ہے۔

شیئر: