Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے نئے کیسز بڑھ گئے

کورونا وائرس کے 390 نئے مریض سامنے آئے ہیں( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز مسلسل 300 سے زیادہ آرہے ہیں۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں نئے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ 
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’ منگل کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 390 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 306 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید پانچ مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد چھ  ہزار 539 ہو گئی ہے۔‘
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد دو ہزار 695 ہے، جن میں سے 515 کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
جاری اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 192 ہے جبکہ الشرقیہ ریجن میں 61 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
مکہ ریجن میں کورونا کے 58 مریض سامنے آئے۔ القصیم ریجن میں 16 اور مدینہ منورہ ریجن میں 12 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے(فوٹو ایس پی اے)

حائل  اور الحدود الشمالیہ ریجن میں گیارہ،گیارہ، عسیر ریجن میں نو، الجوف، تبوک اور نجران ریجن میں پانچ، پانچ، جازان ریجن میں چار جبکہ الباحہ ریجن میں ایک مریض سامنے آیا ہے۔
اب تک تین لاکھ 80 ہزار 572 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے تین لاکھ 71 ہزار 338 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔

شیئر: