ریاض میں 96 ٹن کوڑا صاف اور 10 لاکھ میٹر سڑکیں سینیٹائز کی گئیں
’41471 تفتیشی دورے کیے گیے جن میں 971 تجارتی اداروں کے خلاف کارروائی ہوئی ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
ریاض ریجن میونسپلٹی نے گزشتہ 7 دنوں کے دوران شہر بھر سے 96 ٹن کوڑا صاف کیا ہے نیز مجموعی طور پر 10 ملین میٹر سڑکوں کو سینیٹائز کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’26 فروری سے 4 مارچ تک 41471 تفتیشی دورے کیے گیے جن میں 971 تجارتی اداروں کے خلاف کارروائی ہوئی ہے‘۔
’تفتیشی ٹیموں نے 2821 تفتیشی دورے ایسے کیے ہیں جو غیر متوقعہ اوقات اور پیشگی ترتیب سے نہیں تھے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’بلدیہ کے اہلکاروں نے 6232 کارروائیاں ماحولیاتی تحفظ کی خلاف ورزیوں پر کی ہیں‘۔
’مذکورہ عرصے کے دوران 42695 کوڑا دانوں کو سینیٹائز کیا گیا ہے جبکہ 661 ٹن ایسا مواد ضبط کیا گیا ہے جو ضابطوں کے خلاف تھا‘۔
بلدیہ نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ تفتیشی اہلکاروں کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں۔
بلدیہ نے کہا ہے کہ ’شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے درخواست ہے کہ جہاں کہیں بھی کوئی خلاف ورزی دیکھیں تو فوری طور پر ہمیں مطلع کریں‘۔