’ سعودی رئیل سٹیٹ ری فنانس کے اثاثے دگنے ہو سکتے ہیں‘
سعودی شہریوں کے لیے مارگیج میں مزید اضافہ دیکھا جائے گا۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی نیوز پورٹل ارگام کے مطابق مملکت میں مارگیج میں اضافے کے دوران رواں سال سعودی رئیل سٹیٹ ری فنانس کمپنی (ایس آر سی) کے اثاثوں میں دگنا اضافہ متوقع ہے۔
مالیاتی نیوز ویب سائٹ نے بتایا کہ 2020 کے آخر تک فنانس کمپنی کے پاس سات بلین سعودی ریال (1.86 بلین ڈالر) کے اثاثے تھے۔ یہ بات ایس آر سی کے ٹریژری اور کیپیٹل مارکیٹ کے عالمی سربراہ مجید عبد الجبار کے حوالے سے بتائی گئی ہے۔
دی فلیجنگ سعودی مارگیج مارکیٹ علاقائی رئیل سٹیٹ مارکیٹ میں ایک روشن مقام ہے جہاں قیمتیں وسیع پیمانے پر کساد بازاری کا شکار رہیں۔
مجید عبد الجبار نے بتایا کہ 4 بلین سعودی ریال سکوک کے اجرا کی تکمیل کمپنی کے 10 بلین سعودی ریال سکوک پروگرام 2021 کا حصہ تھی۔
انہوں نے کہا کہ اس سے رئیل سٹیٹ مارکیٹ میں لیکویڈیٹی اور استحکام کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
اس اقدام سے فنانسنگ اخراجات میں کمی کرکے گھر کی ملکیت کا سبب بنے گا۔
مجید عبد الجبار نے نوٹ کیا کہ رواں سال سعودی مارگیج چھ ہزار 333 نئے معاہدوں کے ساتھ 136 بلین سعودی ریال تک پہنچ گیا۔
عبد الجبار کو توقع ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں سعودی شہریوں کے لیے مارگیج میں مزید اضافہ دیکھا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ الراجی بینک، نیشنل کمرشل بینک (این سی بی) اور ریاض بینک کے مارگیج کے محکموں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔