خودکار سسٹم سے چلنے والی گاڑی ہوم ڈلیوری سروس مہیا کرے گی۔ (فوٹو العربیہ چینل)
سعودی دارالحکومت ریاض کے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو بہت جلد منفرد قسم کی سہولت حاصل ہوگی۔ خودکار سسٹم سے چلنے والی گاڑی ریاض کے محلوں کے باشندوں کو ہوم ڈلیوری سروس مہیا کرے گی۔
خود کار سسٹم سے چلنے والی گاڑی پر رواں سال کے شروع سے تجربہ ہوا جو کامیاب رہا۔
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے جی ایف ایس کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین مشاری الداخل نے کہا کہ ہم نے ایک برس سے نئی ٹیکنالوجی پر کام کر رہے تھے۔ ہماری کوشش تھی کہ لاجسٹک حل کے طور پر نئی ٹیکنالوجی کو سعودی عرب میں متعارف کرایا جائے۔ سعودی ورکنگ ٹیم کو ٹریننگ دی گئی۔ ہمارے نوجوانوں نے ثابت کردیا کہ وہ نئی ٹیکنالوجی میں کمال حاصل کر چکے ہیں۔
الداخل نے بتایا کہ جی ایف ایس کمپنی ایک برس سے زیادہ عرصے سے خودکار سسٹم سے چلنے والی گاڑی کی منصوبہ بندی کررہی تھی۔ کمپنی نے اس حوالے سے ورکشاپ منعقد کیے اور سعودی حکومت کے تعاون سے مقامی نوجوانوں کو تربیت دی گئی۔
اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ گاڑیاں مصنوعی ذہانت والی ٹیکنالوجی سے کام لیں گی- سپیشلسٹ کمپنیوں کو اس سلسلے میں جی ایف ایس سے ٹکر لینے کا موقع بھی دیا جائے گا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں