Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر عارف علوی: ’باری کا انتظار کیا، نمبر آیا تو کورونا ویکسین لگوانے پہنچا ہوں‘

پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے کووڈ ویکسینیشن سینٹر پہنچ کر ویکسین لگوائی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں اشرافیہ نے لائنیں توڑ کر ویکسیں لگوائی البتہ پاکستان میں ایسا نہیں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں ہی رجسٹریشن کرا لی تھی پھر اپنی باری کا انتظار کیا، نمبر آیا تو ویکسین لگوانے پہنچا ہوں۔

شیئر: