Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوہار کے ویزے پر آنے والا غیر ملکی ڈینٹسٹ بن گیا

محکمہ صحت ریاض نے ڈینٹل سینٹر میں کارروائی کی ہے (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں محکمہ صحت نے ریاض میں سیکیورٹی فورس کے تعاون سے دارالحکومت کے پرانے طرز کے ایک محلے میں ڈینٹل سینٹر پر چھاپہ مارا ہے جسے غیرملکی کارکن غیر قانونی طریقے سے قائم کیے ہوئے تھے۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ صحت ریاض نے بیان میں بتایا کہ ڈینٹل سینٹر پر چھاپہ خصوصی اطلاع پر مارا گیا تھا۔ سینٹر سے ایک غیرملکی کارکن گرفتار کیا گیا جو لوہار کے ویزے پر تھا اور ڈینٹسٹ کے طور پر کام کررہا تھا۔ 
ریاض محکمہ صحت نے بیان میں کہ سینٹر میں کام کرنے والے غیر قانونی عملے کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس نے پوچھ گچھ کرکے قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا ہے۔
محکمہ صحت نے انتباہ دیا کہ تفتیشی دورے اور چھاپہ مہم جاری رہے گی جو ادارہ یا فرد خلاف قانون صحت سرگرمیوں میں ملوث پایا جائے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

شیئر: