Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’صحتی ایپ‘ سروس عارضی طور پر معطل

صحتی ایپ کے ذریعے ویکسین لگوانے کی تاریخ لی جا رہی ہے( فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت نے منگل کو ’صحتی ایپ‘ سروس مینٹیننس کے لیے عارضی طور پر معطل کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب مملکت بھر میں کورونا ویکسین مہم جاری ہے صحتی ایپ کو سروس مینٹیننس  کے لیے عارضی طور پر بند کرنا پڑا ہے۔
وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ صحتی ایپ کے ذریعے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ویکسین سمیت دیگر تمام سہو لتیں فراہم ہونے لگیں گی۔ ایپ کی مینٹیننس  کا کام  تیزی سے کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ مملکت بھر میں سعودی شہری اور مقیم غیرملکی صحتی ایپ کے ذریعے ہی کورونا ویکسین لگوانے کی تاریخ حاصل کررہے ہیں جبکہ اسی کے ذریعے ویکسین کا وقت اورتاریخ بھی دی جارہی ہے اور دوسری خوراک کا تعین بھی اسی کے ذریعے ہورہا ہے۔ 
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے ہے کہ مملکت بھر میں اب تک نئے کورونا وائرس کی ویکسین کی  23 لاکھ 14 ہزار 846 خوراکیں دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ وزارت صحت نے کورونا ویکسین کا پہلا مرحلہ 17 دسمبر 2020 کو شروع کیا تھا جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز  18 فروری 2021 کو کیا گیا ہے۔

شیئر: