Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا میں ایئر فورس کا مگ 21 جنگی طیارہ تباہ، پائلٹ ہلاک

انڈین ایئر فورس کے مطابق ’اس واقعے کی تحقیقات کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔‘ (فوٹو: این ڈی ٹی وی)
انڈیا میں ایک حادثے میں ایئر فورس کا مگ 21 جنگی طیارہ اڑان بھرتے ہوئے تباہ ہوگیا ہے اور پائلٹ ہلاک ہوگیا ہے۔
بدھ کو انڈین ایئر فورس نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’آج صبح ایک حادثے میں انڈین ایئر فورس کا مگ 21 طیارہ تباہ ہوگیا ہے۔ یہ طیارہ سنٹرل انڈیا کے ایک ایئر بیس سے لڑاکا ٹریننگ مشن کے لیے اڑان بھر رہا تھا۔‘
ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ’اس المناک حادثے میں گروپ کیپٹن اے گپتا ہلاک ہوگئے۔ انڈین ایئر فورس اس واقعے پر گہرے رنج کا اظہار کرتی ہے اور پائلٹ کے اہل خانہ ساتھ کھڑی ہے۔‘
ٹویٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ ’اس واقعے کی تحقیقات کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔

شیئر: