سعودی عرب میں متعین برطانوی قونصل جنرل سیف اشر نے عمرہ ادا کرنے کے بعد سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اخبار 24 کے طابق برطانوی قونصل جنرل نے کل منگل کو عمرہ ادا کرنے کے بعد کہا ہے کہ ’طویل عرصے کے بعد عمرے کی ادائیگی بہترین رہی‘۔
’مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں زائرین کی خدمت اور بہترین سہولتوں کی فراہمی پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں‘۔
قبل ازیں برطانوی قونصل جنرل نے برطانیہ سمیت دنیا بھر سے آنے والے عمرہ زائرین اور حجاج کے لیے وزارت حج کی خدمات کو سراہا تھا۔
كان رائع لأداء العمرة مرة أخرى بعد وقت طويل.
أنا ممتن للغاية للسلطات السعودية على كل ما تبذله من جهود لحماية المعتمرين في مكة المكرمة والمدينة المنورة. pic.twitter.com/aJKS9kzJsa
— Seif Usher سيف اشر (@seifusher) March 16, 2021