Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

1490 کارکنوں نے مسجد نبوی کی صفائی مکمل کرلی

’صحنوں کی صفائی کے لیے 25 آلات استعمال کیے گیے جبکہ چھت کے لیے 5 آلات کا استعمال ہوا ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
مدینہ منورہ میں گرد و غبار کے طوفان کے بعد مسجد نبوی شریف کی صفائی مکمل کرلی گئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مسجد نبوی شریف کے اندرونی اور بیرونی صحنوں کی صفائی میں 1490 کارکنوں نے حصہ لیا ہے۔
مسجد نبوی شریف انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مسجد کے اندرونی حصوں کے علاوہ چھت اور بیرونی صحنوں کو زائرین کے لیے صفا کر دیا ہے‘۔
’گزشتہ دنوں گرد و غبار کے طوفان کے علاوہ مطلع غبار آلود رہا ہے جس کے بعد حرم کے پورے علاقے کو صاف کرنے کا فیصلہ کیا گیا‘۔
’مسجد کے بیرونی صحنوں کی صفائی کے لیے 25 آلات استعمال کیے گیے جبکہ چھت کی صفائی کے لیے 5 آلات کا استعمال ہوا ہے‘۔
’مسجد کے اندرونی حصوں کی صفائی کے ساتھ سینیٹائزنگ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، اس میں ماحول دوست مواد کا استعمال ہوا ہے‘۔

شیئر: