Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریتک روشن کو ’سموسوں کی یاد‘ کیوں ستانے لگی؟

اداکار نے انسٹاگرام پر سموسوں کی پسندیدگی کے حوالے سے پوسٹ کی تو مداحوں نے دلچسپی کا مظاہرہ کیا (سوشل میڈیا)
فلمی ستاروں کے بارے میں کہا جاتا کہ انہیں اپنی صحت کا اس قدر خیال رہتا ہے کہ وہ تیل والے بھاری کھانے سونگتے بھی نہیں، تاہم بالی وڈ سٹار ریتک روشن نے حال ہی میں سموسے پسند کرنے سے متعلق ایک تصویر شیئر کی تو مداح حیران رہ گئے۔
انسٹاگرام پر پوسٹ ہونے والی ایک تصویر میں اپنے لیپ ٹاپ کی سکرین پر سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں، لیکن ساتھ میں لکھا ہے کہ ان کے چہرے سے دھوکا نہ کھایا جائے کیونکہ وہ مینیو دیکھ رہے ہیں اور سموسوں کو یاد کر رہے ہیں۔
ان کے مداحوں کی طرف سے اس پوسٹ میں کافی دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا اور مختلف تبصرے کیے وہیں ان کے ساتھی اداکاروں ٹائیگر شروف اور پریتی زنٹا نے بھی کمنٹس کیے۔
ایک صارف نے 47 سالہ اداکار کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ’انہیں یقین نہیں آتا کہ ریتیک روشن سموسے کھاتے ہیں۔‘ اس پر ریتک روشن نے جواب دیا کہ 'سموسوں سے بہتر کچھ ہو سکتا ہے کیا؟'
ایک اور مداح نے ریتک روشن کی ناک پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ اتنی سیدھی ہے کہ اس سے سموسوں کے لیے آلو کاٹے جا سکتے ہیں۔‘
اس پر فلم سٹار نے ہلکے پھلکے انداز میں جواب دیا کہ 'ہو سکتا ہے مگر ناک کے ساتھ ہی نتھنے بھی آتے ہیں۔'
سموسہ جنوبی ایشیا میں کافی پسند کی جانے والی چیز ہے، جسے اکثر شام کی چائے کے ساتھ یا ہلکی بھوک مٹانے کے لیے کھایا جاتا ہے۔
اسی طرح سموسے کو ان چیزوں میں سے بھی ایک سمجھا جاتا ہے جو پڑوسی ممالک میں یکساں پسند کیے جاتے ہیں۔
گذشتہ سال ایک 10 سالہ طالب علم کی سموسے بیچنے والی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کو بالی وڈ اداکار دھرمیندر نے ٹوئٹر پر شیئر کیا تھا اور اس کے ساتھ پیغام بھی لکھا تھا۔

شیئر: