Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو سفرا نے اسناد سفارت پیش کر دیں

نئے سفرا نے زوم کے ذریعے اسناد سفارت پیش کی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو سعودی عرب میں متعین برادر اور دوست ممالک کے نئے سفرا نے زوم کے ذریعے اسناد سفارت پیش کی ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور وزیر مملکت و رکن کابینہ ڈاکٹر مساعد العیبان بھی موجود تھے۔ 

اس موقع پر وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بھی موجود تھے (فوٹو: ایس پی اے)

اسناد سفارت پیش کرنے والوں میں متحدہ عرب امارات کے شیخ نہیان بن سیف بن محمد آل نہیان، افغانستان کے سفیر احمد جاوید مجدی، سوڈان کے سفیر عادل بشیر، بنگلہ دیشی سفیر جاوید باتواری، سلطنت عمان فیصل بن ترکی آل سعید کے علاوہ میکسیکو، اٹلی، یورپی یونین، ہالینڈ، فرانس، یوگنڈا، تیونس، مالٹا وغیرہ کے سفرا شامل تھے۔ 
شاہ سلمان نے تمام سفرا کو سعودی عرب میں خوش آمدید کہتے ہوئے برادر اور دوست ممالک کے قائدین کے لیے خیر سگالی کے پیغامات اور ترقی و خوشحالی کی نیک خواہشات کے پیغامات دیے ہیں۔ 
سفرا نے اپنے قائدین کی جانب سے  شاہ سلمان کو خیر سگالی کے پیغامات پہنچائے اور اس عزم کااظہار کیا کہ ’وہ سعودی عرب کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کی کوشش کریں گے۔‘ 

شیئر: