Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ یونیورسٹی کے سابق ڈائریکٹر کا نماز باجماعت کے دوران انتقال

تعلیم کے شعبے میں ڈاکٹر محمد عمر زبیر کی خدمات مثالی تھیں(فوٹو، ٹوئٹر)
شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی ، جدہ کے سابق ڈائریکٹر،ڈاکٹر محمد عمر زبیر اپنے محلے کی مسجد میں ظہر کی نماز کی ادائیگی کے دوران انتقال کرگئے۔
ڈاکٹر محمد عمر کا شمار اعلی تعلیم یافتہ افراد میں ہوتا تھا۔ وہ جدہ کی شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی کے دوسرے ڈائریکٹرتھے ۔ تعلیم و دیگر شعبوں میں انکی خدمات مثالی مانی جاتی ہیں۔
ویب نیوز اخبار 24 کے مطابق ڈاکٹر محمد عمر زبیرنے امریکی یونیورسٹی سے معاشیات میں ڈاکٹریٹ کی بعدازاں انہیں اکنامک کالج میں لیکچرار کے طورپرمتعین کیا گیا جس کے بعد انہیں یونیورسٹی میں کے شعبہ اکنامکس کے سیکرٹری کی ذمہ داری دی گئی ۔
ڈاکٹر محمد عمر زبیر کو 1391 ہجری میں  یونیورسٹی کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیاجہاں وہ 1399 ہجری تک خدمات انجام دیتے رہے۔
تعلیمی شعبے کے علاوہ ڈاکٹر محمد عمر زبیرنے دیگر اہم ذمہ داریاں بھی انجام دیں جن میں اسلامی ترقیاتی بینک میں اسلامک ریسریچ سینٹر کے نگران اور لندن میں بین الاقوامی اسلامک اکنامک کونسل کے نگران اور بانی رکن بھی تھے۔
ڈاکٹر محمد عمر زبیر کے انتقال پر شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی کی جانب سے اظہار افسوس کیا گیا ہے۔

شیئر: