Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہری کی گاڑی کا شیشہ توڑنے اور غیر اخلاقی اشارے کرنے والے گرفتار

واقعہ کا وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے سعودی شہری کو غیراخلاقی اشارے کرنے اور اس کی گاڑی کا شیشہ توڑنے والے چار افراد گرفتار کیا ہے۔ 
دارلحکموت میں پیش آنے والے واقعہ کا وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔ صارفین نے اس پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کے ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ یہ واقعہ ریاض شہر کے ایک روڈ پر مقامی شہری کے ساتھ  پیش آیا۔
ملزمان نے گاڑی روک کر اس کا شیشہ توڑا اور مقامی شہری کو غیر اخلاقی اشارے کیے اور اس کی وڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
ترجمان نے بیان میں مزید کہا کہ  پولیس کے سراغرسانوں نے وڈیو کلپ کی مدد سے واقعہ میں ملوث افراد کو شناخت کرکے گرفتار کرلیا۔ چاروں سعودی شہری ہیں۔ انہیں سزا دلانے کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیاہے۔ 

شیئر: