بعض دیواروں اور بسوں پر اخلاق سوز جملے تحریر کرتے ہوئے پائے گئے۔ فوٹو: سوشل میڈیا
سعودی عرب میں حکام نے غیر اخلاقی لباس پہن کر پبلک مقامات پر گھومنے پھرنے والے سو افرادمدینہ منورہ اور جازان میں گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 نے جازان پولیس کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ’ جازان میلے میں سماجی تہذیب کے منافی غیر اخلاقی لباس پہن آنے والے 33افراد کو حراست میںلیا گیا ہے۔
زیر حراست نوجوان مختلف اوقات میں پبلک مقامات پر نازیبا لباس پہن کر گھوم رہے تھے۔ بعض دیواروں اور بسوں پر اخلاق سوز جملے تحریر کرتے ہوئے پائے گئے۔
’کئی نوجوانوں کو پارکوں اور چوراہوں پرالاﺅ روشن کرنے اور کئی کو معذوروں اور بوڑھو ں کی نشستوں پر بیٹھنے اور معذوروں اور بوڑھوں کو جگہ نہ دینے پر گرفتار کیا گیاہے‘۔
مدینہ منورہ پولیس کے ترجمان کے مطابق’ شہر میں دو ہفتوں کے دوران سماجی تہذیب کی خلاف ورزیوں پر 67ا فراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان دنوں سعودی پولیس مملکت بھر میں سماجی تہذیب (الذوق العام) کی خلاف ورزیوں پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ اس حوالے سے سخت اقدامات کیے جارہے ہیں۔
مدینہ منورہ پولیس کے ترجمان نے بتایا ’ پبلک مقامات پر بغیر اجازت لٹریچر تقسیم کرنے، آبادی میں اونچی آواز سے میوزک سننے اور اذان کے وقت گانے سننے پر نوجوانوں کو پکڑا گیا ہے‘۔
ترجمان نے مزید کہا’ گرفتاری مقامی شہریو ں کی شکایت پر کی گئی۔ پولیس نے شکایت ملنے پر حقیقت حال دریافت کرکے قصور واروں کو مقررہ سزا بھی دلادی ہے‘۔