Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون کو زد و کوب کرکے لوٹنے والے ملزمان گرفتار

ملزمان میں دو سعودی اور ایک چاڈ کا باشندہ شامل ہے۔ ( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں ریاض پولیس کا کہنا ہے کہ ایک پاکستانی خاتون کو زد و کوب کرکے اسے لوٹنے والے تین رکنی گروہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
زیر حراست ملزمان میں دو سعودی اور ایک چاڈ سے تعلق رکھنے والا غیر ملکی شامل ہے۔ 

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا(فوٹو سبق)

ویب نیوز سبق کے مطابق ریاض ریجن کے پولیس ترجمان میجر خالد الکریدیس نے بتایا کہ سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی وڈیو جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص برقعہ پوش خاتون کو دھکا دیتے ہوئے اس سے زبردستی کچھ چھینے کی کوشش کررہا ہے جبکہ خاتون حملہ آور کا مقابلہ کررہی ہے۔ 
میجر الکریدیس کا کہنا تھا کہ وڈیو پولیس کو موصول ہوتے ہی فوری طورپر ملزمان کے بارے میں تفتیش شروع کردی گئی۔ تحقیقاتی اداروں کے اہلکاروں نے جلد ملزمان کی نشاندہی کرکے انہیں حراست میں لے لیا۔ 
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا جہاں ان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 

شیئر: