کورونا کی تازہ صورتحال پر پریس کانفرنس
’آج کی پریس کانفرنس میں وزارت بلدیات کے سکریٹری بھی شریک ہوں گے‘ ( فوٹو: واس)
وزارت صحت کے تحت کورونا کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق پریس کانفرنس آج ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پریس کانفرنس کا آغاز دوپہر 3 بجکر 35 منٹ پر ہوگا۔
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کورونا کے مریضوں کی تازہ تعداد، انسداد کے لیے جاری کوششوں اور ویکسین کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔
آج کی پریس کانفرنس میں وزارت بلدیاتی و دیہی امور کے سیکریٹری ڈاکٹر احمد قطان بھی شریک ہوں گے جو بازاروں، دکانوں اور پبلک مقامات میں ایس او پیز کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ پریس کانفرنس میں شرکا سے عام افراد بھی سوالات کر سکتے ہیں۔
’شہری وغیر ملکی ٹوئٹر پر وزارت صحت کے اکاؤنٹ پر اپنا سوال لکھ سکتے ہیں۔‘