Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرملکی سرمایہ کاروں نے 504 ملین ریال کے شیئرز خریدے

سعودیوں کے لین دین میں شیئرز فروخت کرنے کا رجحان غالب رہا۔(فوٹو سبق)
سعودی شیئرز مارکیٹ (تداول) غیرملکی سرمایہ کاروں نے 18 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران  504 ملین ریال سے زیادہ مالیت کے شیئرز خریدے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق خلیجی ممالک کے باشندوں نے شیئرز فروخت کرنے کے بجائے خریدنے  پر توجہ مرکوز کی ہے۔ 
تداول کی ہفت روزہ رپورٹ میں بتایا گیا  کہ غیرملکیوں نے گزشتہ ہفتے 504.56 ملین ریال اور خلیجی شہریوں نے 59.25 ملین ریال کے شیئرز خریدے ہیں جبکہ سعودیوں کے خالص شیئرز کے سودے 563.81 ملین ریال کے ہوئے ہیں۔
غیرملکیوں نے مجموعی طور پر 4.64 ارب ریال کے شیئرز کے سودے کیے۔ یہ گزشتہ ہفتے کے دوران جنرل گراف (تاسی) میں رجسٹرڈ حصص کے کل سودوں کا 7.04 فیصد ہیں جبکہ 4.13 ارب ریال شیئرز فروخت کیے جو مارکیٹ میں بیچے جانے والے کل شیئرز کا  6.28 فیصد ہیں۔
خلیجی شہریوں نے 531.48 ملین ریال کے شیئرز خریدے جو گزشتہ ہفتے مارکیٹ میں خریدے گئے کل شیئرز کا 0.81 فیصد ہیں۔ انہوں نے 472.23 ملین  ریال کے شیئرز فروخت کیے جو فروخت شدہ کل شیئرز کا 0.72 فیصد ہیں۔ 
سعودیوں کے لین دین میں شیئرز فروخت کرنے کا رجحان غالب رہا۔ گزشتہ ہفتے شیئرز کے لین دین کے دوران مارکیٹ میں فروخت شدہ کل شیئرز کا 93.01 فیصد فروخت کیا۔
انہوں نے 61.24 ارب ریال کے  شیئرز فروخت کیے جبکہ سعودیوں نے 60.68 ارب ریال کے شیئرز خریدے جو مارکیٹ میں فروخت شدہ کل شیئرز کا 92.15 فیصد تھے۔

شیئر: