Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حد نگاہ انتہائی متاثر، ہائی وے پر سفر نہ کریں، ڈرائیوروں کو انتباہ

روڈ سکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ گرد و غبار کے طوفان کے باعث ہائی وے پر حد نگاہ انتہائی متاثر ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ادارے نے ڈرائیوروں کو ہدایت کی ہے کہ ’ہائی وے پر سفر ملتوی کر دیں۔‘
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے بدھ 24 مارچ  کو مملکت میں موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے پیشگوئی جاری کی ہے۔  
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے کہا ہے ’کہ منگل کی طرح بدھ کو بھی گرد آلود طوفانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ ان کی رفتار فی گھنٹہ 55 کلو میٹر سے زیادہ ہوگی۔‘
حائل اور تبوک کے مشرقی مقامات پر سامنے منظر آنکھوں سے اوجھل ہوجائے گا۔ طوفانی ہوائیں مشرقی ریجن کے شمالی علاقہ جات تک پھیل جائیں گی۔ 
گرد آلود ہواؤں  سے مکہ اور مدینہ ریجنز میں حد نگاہ محدود ہو جائے گی۔ دونوں علاقوں کے ساحلی مقامات گرد آلود ہواؤں کی لپیٹ میں ہوں گے۔ علاوہ ازیں الجوف، حدود شمالیہ، قصیم اور ریاض میں بھی غبار آلود آندھیاں چلیں گی۔ 
قومی مرکز نے توقع ظاہر کی کہ ’بدھ کو مملکت کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت بڑھےگا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت  43 سینٹی گریڈ  مکہ اور سب سے کم درجہ حرارت  13 سینٹی گریڈ طریف میں ہوگا۔‘ 
 

شیئر: