Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ اور مدینہ منورہ میں  ویکسین لگوانے کی ڈیڈ لائن مقرر

یکم رمضان کے بعد ویکسین نہ لگوانے والے ہرفتہ کورونا ٹیسٹ کرائیں (فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت بلدیات نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حج و عمرہ شعبوں میں خدمات انجام دینے والوں کےلیے کورونا ویکسین لگانے کی شرط عائد کردی ۔
وزارت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یکم رمضان المبارک سے قبل دونوں مقدس شہروں میں حج وعمرہ شعبوں سے منسلک کارکناں لازمی طورپرکورونا ویکسین لگالیں۔
ویب نیوز ’سبق ‘ کے مطابق وزارت بلدیات کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ شعبوں میں کام کرنے والے کارکناں ویکسین نہ لگوانے کی صورت میں مقررہ تاریخ کے بعد ہفتہ وار کورونا ٹیسٹ کروانے کے پابند ہونگے جس کے جملہ اخراجات ادارے کو ادا کرنا ہوں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حج و عمرہ سیزن کے پیش نظر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں تجارتی اداروں میں بھی کام کرنے والوں کو ویکسین لگوانا ہوگا بصورت دیگر انہیں ادارے کے خرچ پرہفتہ وار پی سی آر نیگیٹو کی رپورٹ تفتیشی اداروں کو پیش کرنا ہونگی۔
خیال رہے قبل ازیں ہوٹلوں ، باربرشاپش اور بیوٹی پارلرز کے ملازمین کےلیے یکم شوال کی ڈیڈ لائن مقرر کی جا چکی ہے اس دوران اگر انہوں نے ویکسین نہیں لگوائی تو انہیں کورونا ٹیسٹ ہفتہ وار بنیاد پر پیش کرنا ہوگا۔
مملکت کے تمام ریجنز کی بلدیات کی جانب سے کورونا ویکسین لگوانے کے لے مرحلہ وار پروگرام شروع کیاجارہا ہے ۔ اس سے قبل عوامی ٹرانسپورٹ کے شعبے کے اہلکاروں کو اس امر کا پابند کیا گیا تھا۔

شیئر: