Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ کے رہائشی فلیٹ میں آتشزدگی

کثیر منزلہ عمارت سے مکینوں کو بحفاظت نکا لا گیا( فوٹو ٹوئٹر شہری دفاع)
سعودی عرب میں مدینہ منورہ کی ایک رہائشی عمارت کے فلیٹ میں آتشزدگی پر قابو پالیا گیا۔ کوئی زخمی نہیں ہوا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ مدینہ منورہ میں کثیر منزلہ عمارت کے ایک فلیٹ میں آگ لگ گئی تھی۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیا۔ 
شہری دفاع نے بتایا کہ آگ بجھانے کی کارروائی کے ساتھ کثیر منزلہ عمارت سے مکینوں کی بحفاظت منتقلی کا آپریشن کامیابی سے انجام دیا گیا۔ عمارت کا کوئی بھی مکین متاثر نہیں ہوا ہے۔ 

شیئر: