رمضان کے دوران حرم میں زمزم کے کولر نہ رکھنے کا فیصلہ برقرار
’زائرین حرم میں زمزم کی ترسیل بوتلوں میں کی جائے گی‘ ( فوٹو: سبق)
حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’رمضان کے دوران زمزم کے کولروں کو ہٹانے کا فیصلہ برقرار رہے گا۔‘
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’رمضان کے دوران زائرینِ حرم کی زیادہ سے زیادہ تعداد کے استقبال کی منصوبہ بندی تیار کر لی گئی ہے‘۔
’زائرین حرم میں زمزم کی ترسیل بوتلوں میں رہے گی جس طرح ابھی ہے‘۔
’افطار کے وقت زمزم کی بوتلوں کی ترسیل پر توجہ دی جائے گی تاکہ زائرین کو ضرورت کے مطابق پانی فراہم کیا جائے‘۔
واضح رہے کہ حرمین انتظامیہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں روزانہ دو لاکھ سے زیادہ زمزم کی بوتلیں تقسیم کرنے کا اہتمام کرتی ہے۔