Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے کوششیں تیز

جدہ میں خلاف ورزیوں پر 183 تجارتی مراکز بند کردیے گئے۔ ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کی بلدیاتی کونسلوں نے کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جدہ میونسپلٹی اور بلدیاتی کونسلوں کے انسپکٹرز نے نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مقرر تدابیر پرعمل درآمد کا پتہ لگانے کے لیے 7364 تفتیشی کارروائیاں کی ہیں۔ 
میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیموں نے 19 ذیلی بلدیاتی کونسلوں اور پندرہ بڑی بلدیاتی کونسلوں میں 270 خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔ 183 تجارتی مراکز بند کردیے گئے۔ 
الشرقیہ بلدیہ کے حکام نے مالز، تجارتی مراکز اور سٹورز میں گیارہ ہزار 346 تفتیشی کارروائیاں کی ہیں۔ احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر 61 تجارتی مراکز بند کیے گئے ہیں۔میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ انہیں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے متعلق  تین ہزار 508 شکایات ملی ہیں۔
بلدیہ نے تمام تجارتی مراکز پر زور دیا کہ وہ عوامی تحفظ کو یقینی بنانے اور وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ایس او پیز کی پابندی کریں۔
 

 

شیئر: