Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی سے 1.3 ملین نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام

اونی ملبوسات کے کنٹینر میں منشیات چھپا کر بھیجی گئی تھی۔(فوٹو سبق)
سعودی کسٹم نے 1.3 ملین سے زیادہ نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی ہے۔ ترکی سے آنے والے اونی ملبوسات کے کنٹینر میں منشیات مہارت سے چھپا کر بھیجی گئی تھیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ اسلامی بندرگاہ پر سعودی کسٹم نے 1.323000 نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی ہے۔ 
سیکریٹری کسٹم محمد النعیم نے بتایا کہ ترکی کی اسکندرون بندرگاہ سے اونی ملبوسات والے کنٹینر میں نشہ آور گولیاں بھیجی گئی تھیں۔ کسٹم کارروائی کے دوران ایکسرے ٹیسٹ مشینوں کی مدد سے انہیں پکڑ لیا گیا۔
نشہ آور گولیاں گرم ملبوسات میں مہارت سے رکھ کر سلائی کرکے چھپائی گئی تھیں۔ 
محمدالنعیم نے کہا کہ سعودی کسٹم ہر طرح کی سمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے چوکس ہے۔ تمام درآمدات و برآمدات اور مسافروں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔
اپریل 2020 کے دوران بھی ترکی کی اسکندرون بندرگاہ سے 12.5 ملین سے زیادہ نشہ آور گولیاں سمگل کی گئی تھی۔
یاد رہےجدہ بندرگاہ کے کسٹم افسران نے 16 دسمبر 2020 کو بھی ترکی سے سمگل کی جانے والی 8.7 ملین نشہ آور گولیاں پکڑی تھیں۔

شیئر: