کوسٹ گارڈز نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی
کوسٹ گارڈز نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی
جمعہ 26 مارچ 2021 18:22
حشیش ضبط کرکے متعلقہ ادارے کے حوالے کردی گئی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مشرقی ریجن کوسٹ گارڈز نے 655 کلو گرام حشیش سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق الخفجی میں کوسٹ گارڈز کے ترجمان مسفر بن غنام القرینی نے بتایا کہ حشیش ضبط کرکے متعلقہ ادارے کے حوالے کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے قانونی کارروائی مکمل کرلی گئی۔
ترجمان نے کہا کہ کوسٹ گارڈز سمگلنگ کی ہر کوشش کو ناکام بنانے اور سمگلروں کو قانون کے حوالے کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ چوبیس گھنٹے سرحدوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔
وطن عزیز کے نوجوانوں اور قدرتی وسائل کو نقصان پہنچانے کے کوشاں عناصر کے خلاف حفاظتی دیوار کا کردارادا کرتے رہیں گے۔