جوتے بنانے کی مشہور کمپنی نائیکی نے پیر کو نیویارک کی ایک کمپنی پر 'شیطان کے جوتے' بنانے پر مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ ان جوتوں میں مبینہ طور پر انسانی خون کا قطرہ شامل کیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق نیو یارک کی کمپنی نے یہ جوتے 'اولڈ ٹاؤن روڈ' کے ریپر لل ناس ایکس کے اشتراک سے بنائے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
مرغی کے پنجوں سے بنے جوتےNode ID: 464706
-
فلپائن میں کورونا بحران، ’جوتے لے لیں مُرغی دے دیں‘Node ID: 502526
مقدمے میں نائیکی نے اعتراض کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ایس سی ایچ ایف پروڈکٹ سٹوڈیو ان کارپوریشن نامی کمپنی نے ان جوتوں پر نائیکی کا سگنیچر نشان بنا کر نائیکی کا نام خراب کیا ہے۔
یہ جوتے پیر کو فروخت کے لیے دستیاب کیے گئے تاہم لل ناس ایکس کو اس مقدمے میں مدعا علیہ کے طور پر نامزد نہیں کیا گیا۔
محدود ایڈیشن کے ان جوتوں کے 666 جوڑوں کے بارے میں ایک ویب سائٹ پر لکھا گیا ہے کہ یہ جوتے نائیکی ایئر میکس 97 سنیکرز کی طرز پر بنائے گئے ہیں جن میں لال سیاہی اور 'انسانی خون کا ایک قطرہ' شامل ہے۔
ایک جوتے کے نیچے 'ایم ایس سی ایچ ایف' لکھا ہے اور دوسرے کے نیچے 'لل ناس ایکس' تحریر ہے۔
کچھ میڈیا کے مطابق یہ جوتے ایک منٹ کے اندر اندر بک گئے تھے اور ان کی ایک جوڑی کی قیمت ایک ہزار 18 ڈالر تھی۔
if u want the 666th pair of the satan shoes quote this tweet and use #satanshoes to be entered and I’ll pick someone by thursday
— nope (@LilNasX) March 29, 2021