Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں ترسیل زر کے مراکز اور بینکوں کے اوقات کار

بینکوں میں عید تعطیلات 28 رمضان کے بعد شروع ہوں گی- (فوٹو اخبار 24)
سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے  رمضان، عید الفطر اور عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران بینکوں اور ترسیل زر کے مراکز کے اوقات کار جاری  کیے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق  سعودی بینک رمضان میں صبح 10 سے سہ پہر چار بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ ترسیل زر کے مراکز صبح ساڑھے 9 بجے سے شام ساڑھے بجے تک کام کریں گے۔

ساما کا کہنا ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات  28 رمضان مطابق 10 مئی پیر کی ڈیوٹی مکمل کرکے شروع ہوں گی جبکہ بینک 5 شوال مطابق 17 مئی 2021  پیر سے کھلیں گے۔
ساما نے بتایا کہ عید الاضحی کی تعطیلات 5 ذی الحجہ مطابق 15 جولائی 2021 جمعرات کی ڈیوٹی مکمل کرکے شروع ہوں گی جبکہ بینک اتوار 15 ذی الحجہ مطابق 25 جولائی سے کھلیں گے۔

Caption

ساما نے بیان میں کہا کہ رمضان کے دوران ترسیل زر کے ایکسپریس سینٹر صبح 10 سے شام 4 بجے تک کام کریں گے۔ عید الفطر کی تعطیلات  29 رمضان مطابق 11 مئی منگل کی ڈیوٹی مکمل کرکے شروع ہوگی۔ اتوار 4 شوال مطابق 16 مئی سے ترسیل زر کے ایکسپریس مراکز کھلیں گے۔
  عید الاضحی کی تعطیلات 8 ذی الحجہ مطابق 18 جولائی اتوار کی ڈیوٹی مکمل کرکے شروع ہوگی اور 12 ذی الحجہ مطابق 22 جولائی 2021 جمعرات سے ترسیل زرکے ایکسپریس سینٹر کھلیں گے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: